گلوکارہ کیٹی پرائس ترکی میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں

August 01, 2020

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ماڈل اور گلوکارہ کیٹی پرائس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں جس میں ان کی دونوں پاؤں کی ایڑیوں میں کریک آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیٹی پرائس اس وقت دورہ ترکی پر تھیں جہاں 42 سالہ گلوکارہ اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ تفریح دورے سے بھر پور لطف اندوز ہو رہی تھیں جبکہ ان کی بیٹی اور ایک بیٹا بھی ہمراہ تھا ۔گلوکارہ نے” تھیم پارک لینڈ آف لیجنڈز “میں دیوار سے چھلانگ لگائی جس کے باعث ان کی دونوں ایڑیوں پر زور پڑا اور وہ کریک ہو گئیں جس کے باعث انہیں ہنگامی بنیادوں پر ترکی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد پلاسٹر کر دیا گیاہے ۔گلوکارہ کیٹی پرائس کم از کم تین ماہ تک چل پھر نہیں سکیں گی اور اس دوران ان کیلئے اپنے پانچوں بچوں کی دیکھ بھال کرنا کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے ۔کیٹی پرائس نے پلاسٹر چڑھے دونوں پاؤں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے حادثے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کی دونوں ایڑیاں ٹوٹ گئیں ہیں ۔