ڈینگی کے بعد دوائیں لینے سے سشانت سنگھ کی صحت بگڑ رہی تھی، ٹرینر

August 01, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے اس کیس میں ہر روز نیا موڑ آرہا ہے۔ سشانت کے والد کے ریا چکرورتی کے خلاف درج کیس کرنے کے بعد نیپوٹزم کی بحث تھم گئی ۔ سشانت کے سی اے سندیپ شریدھر اور کریئٹو منیجر سدھارتھ پٹھانی کے دعوؤں کے بعد سشانت کے کنبے پر بھی الزام لگنے لگے ہیں۔ وہیں اس درمیان سشانت سنگھ راجپوت کے ٹرینر سمیع احمد نے جو انکشاف کئے ہیں وہ بھی کم چونکانے والے نہیں ہیں۔ سمیع احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دسمبر 2019 سے دوائیاں کھانی شروع کیں اور جس کا اثر ان کے جسم پر صاف نظر آرہا تھا۔ ٹرینر سمیع احمد نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کافی اچھے انسان تھے اور وہ ان کے ساتھ پانچ سال سے کام کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈینگو ہونے کے بعد انہوں نے دوائیاں لینی شروع کردی تھیں جس کا اثر ان کی صحت پر صاف نظر آرہا تھا۔ٹرینر کا دعویٰ ہے کہ اس کی وجہ سے سشانت کی صحت بگڑ رہی تھی اور ان کے پاؤں کانپنے لگے تھے۔ وہ ٹھیک نہیں لگ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریا چکرورتی ان کے ساتھ جم میں آتی تھیں لیکن وہ ٹرینر صرف سشانت کو ہی ٹریننگ دیتے تھے۔ ریا کی جم فیس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ریا کی فیس کون دیتا ہے اس کا علم انہیں نہیں ہے۔