میرا نے متھن چکرورتی کو اپنا پہلا پیار قرار دیدیا

August 01, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ میرا نے بولی وڈ سپراسٹار متھن چکرورتی کو اپنا پہلا اور بچپن کا پیار قرار دے دیا۔اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا کوئی موقع نہیں گنواتی،اپنے بیانات کی وجہ سے میڈیا میں رہتی ہیں جب کہ گزشتہ کئی روز سے وہ مالی مشکلات کا شکوہ کررہی تھیں اور مالی امداد کے لیے انہوں نے آرٹس کونسل لاہور میں درخواست بھی جمع کروائی تھی جو بعد ازاں منظور کرلی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکار متھن چکرورتی کی پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ انہوں نے لکھا کہ متھن چکرورتی نہ صرف میرا پسندیدہ اداکار ہے بلکہ وہ میرا بچپن کا پیار بھی ہے۔ اداکارہ نے متھن کو اپنا پہلا اور حقیقی شوہر بھی قرار دیا۔