کینٹ‘ گھروں میں مویشیوں کی قربانی پر پابندی

August 01, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں گھروں کے اندر مویشیوں کی قربانی کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اجتماعی قربان گاہوں میں ہی جانوروں کی قربانی کریں۔ شعبہ سینی ٹیشن کے سپروائزروں کی طرف سے اس حوالے سے اعلانات بھی کئے جاتے رہے۔