آر آئی سی چند سال میں اپنی شناخت قائم کر چکا‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر

August 01, 2020

راولپنڈی (جنگ نیوز) ادارہ امراض قلب دل کے علاج کے حوالے سے شہرت کا حامل ہے اور چند سال میں اپنی مخصوص شناخت قائم کر چکا ہے۔ ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق راولپنڈی ادارہ امراض قلب میں وہ اس وقت تمام ریگولر ڈاکٹرز میں سب سے سینئر ہیں اور ادارہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کارڈیک سرجری کے عہدہ پر تین سال سے تعینات ہیں۔ ادارہ کے کارڈیک سرجری یونٹ میں وہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری رکھ سکتے تھے جو انہوں نے نہیں رکھا بلکہ قانون کے مطابق پروفیسر آف کارڈیک سرجری ڈاکٹر شاہد خلیل کے حوالے کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سپوکس پرسن کے علاوہ کسی اور ذریعہ کی خبروں کو ادارہ کا موقف ہرگز نہ سمجھا جائے۔