زرغون ہائوسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تمام الاٹیز اور کیو ڈی اے و کیسکو حکام کو عید کی مبارکباد

August 01, 2020

کوئٹہ ( پ ر)زرغون ہائوسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کونسل نے کیو ڈی اے اور کیسکو کے تمام ملازمین اور افسران اور تمام بلوچستان کے لوگوں کو عید مبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اہل بلوچستان کرونا کی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے نماز عید اور قربانی کا فریضہ ادا کرینگے۔اور مستحقین تک انکا حق پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے زرغون ہاوسنگ کے تمام الاٹیز کو بھی عید قرباں کی مبارکباد دی ہے۔