برطانیہ میں دل دہلا دینے والا حادثہ

August 01, 2020

برطانیہ میں ہولناک حادثے نے دل دہلا دیے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

برطانیہ کے علاقے ’کورن وال‘ میں کمسن بچی اچانک تیز رفتار گاڑی کے سامنے آگئی جس کے باعث بھیانک حادثہ پیش آیا لیکن خوش قسمتی سے کم عمر لڑکی محفوظ رہی۔

گاڑی ٹکرانے سے بچی اچھل کر دور جاگری لیکن کمسن کے جسم پر معمولی خراش آئی، حادثے کے بعد وہ از خود اٹھ کر گھر کی طرف واپس لوٹ گئی، اس منفرد مناظر نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

اس واقعے کے پیش نظر برطانوی پولیس نے والدین کو خصوصی طور پر وارننگ جاری کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنائیں، دیکھ بھال میں کوتاہی کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔