کورونا احتیاط؛ کیفے میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے منفرد اقدام

August 01, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کوسوو میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریسٹورنٹ کھل گئے ہیں اور ایسے میں ایک کیفے نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا۔

انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کیلئے ہر ٹیبل پر ایک کرسی کے ساتھ دوسری کرسی پر کھلونا ٹیڈی بیئر رکھ دیئے تاکہ کھانا کھانے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رہے۔

ٹیڈی بیئرز سے گاہکوں کو جہاں تفریح کا موقع مل گیا وہیں اکیلے پن کا احساس بھی ختم ہوگیا جسے شہریوں نے بیحد سراہا۔