مہنگائی کا سونامی ہے، حکومت نہیں چل سکتی، مولابخش

August 02, 2020

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نہیں چل سکتی، ایک طرف کورونا ہے جبکہ دوسری طرف مہنگائی کا سونامی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے عید الاضحیٰ پر ایک بیان میں کہا کہ کراچی سے متعلق پی ٹی آئی کا رویہ بھی ایم کیو ایم جیسا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ تین چار کرائے کے گوریلے وزیراعظم کو خوش کرنے کے لیے بد زبانی کرتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی، بلاول زیادہ پانی آنے پر شہباز شریف سے لمبے بوٹ مانگنے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف اپوزیشن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن اپنا مول بڑھانا چاہتے ہیں۔