عید کا دن پیار اور خوشی سے منائیں: ویرات کوہلی

August 02, 2020

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے عالم اسلام میں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کی دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار خوش اور پیار و محبت سے منائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کرکٹر نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار منانے والوں کو اس دن کی خوشیوں کی بہت بہت مبارک ہو۔

ویرات نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عید الاضحیٰ جیسے تہوار کو خوشیاں اور محبت پھیلاتے ہوئے منائیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی عالمِ اسلام کو عید کی مبارکباد دی تھی۔