امریکی پولیس اہلکاروں کا رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ

August 03, 2020


یوں تو پولیس کا کام مجرموں کو پکڑنا اور اں ہیں سزا دلونا یا پھر کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے لیکن جناب کچھ پولیس اہلکار ویڈیو میں دکھائی دیتے ان اہلکاروں کی طرح زندہ دل بھی ہوتے ہیں جوڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ان پولیس اہلکاروں نے دو بچیوں کو رسی پھلانگنے کا کھیل کھیلتے دیکھا تو اُنکے پاس پہنچ گئے اور بچیوں کے ساتھ رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ کیا۔

یوں ڈیوٹی سے ہٹ کر تفریحی کرتے اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔