شبلی فراز تاریخ کی غلط سمت کھڑے ہیں، مریم اورنگزیب

August 03, 2020

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احمد فراز جمہوریت، اظہارِ رائےکی آزادی اور دستور کی سر بلندی کے ساتھ کھڑے ہوئے جبکہ شبلی فراز خود کو دیکھیں، وہ تاریخ کی غلط سمت کھڑے ہیں؟ اور ہر روز، ہر گھنٹا شرمندہ ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد فراز مرحوم کا نام فسطائیت کی علامت مینڈیٹ چور حکومت سے نتھی کرنا تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شبلی فراز ایسے بیانات نہ دیں جس سے احمد فراز کے چاہنے والوں کو ٹھیس پہنچتی ہو۔