کرکٹ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن پر پی سی بی کا ردعمل

August 03, 2020

کرکٹ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے عہدیداروں کو رجسٹریشن کے عمل میں سہولت اور تیزی کے لئے شامل کیا۔

پی سی بی کے مطابق عہدیداروں کی شمولیت عارضی اور انتظامی اقدام ہے، عبوری کمیٹیاں تشکیل پاتے ہی بورڈ کا عملہ مستعفی ہو جائے گا۔

پی سی بی کے آئین کے تحت ایسو سی ایشن کو رجسٹر کرانے کے عمل میں بورڈ کے عہدیداروں پر کوئی پابندی نہیں، بورڈ کے عہدیدار ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے لئے فاؤنڈر ممبر ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ عمل کسی ایک ایسوسی ایشن کے لیے نہیں سب کے لیےاپنایا گیا، ایسوسی ایشنز کو فنڈز مختص کئے نہ جاری کئے گئے۔