اسپورٹس راؤنڈ اپ

August 04, 2020

پاکستان فیڈریشن بیس بال نے ملک بھر میں یوتھ بیس بال اکیڈیمیز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ نےبتایا کہ بیس بال پاکستان کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہوچکا ہے اور یہ کھیل اب پاکستان میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی لیول پر بھی کھیلی جارہی ہے اور ان کے باقائدہ کیلینڈر میں شامل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی مختلف ایج کیٹیگریز کی یوتھ ٹیمیں یعنی انڈر 12، انڈر 15اور انڈر 18کی ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت کررہی ہیں۔فیڈریشن پچھلے دس سال سے ملک میں یوتھ بیس بال کی ڈیویلپمنٹ کے لئے کام کررہی تھی لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں بیس بال کی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے یوتھ ڈیویلپمنٹ کا کام رک گیا ہے۔

اس سال پاکستان کی انڈر12اور انڈر18ٹیموں کو ایشین بیس بال چیمپئنشپ تائیوان میں شرکت کرنا ہے، فیڈریشن مختلف شہروں میں یوتھ بیس بال اکیڈمیز قائم کرے گی جہاں کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے تاکہ مستقبل کے لئے اچھے کھلاڑی تیار ہوسکیں، تین ماہ کے اندر اوکاڑہ، فیصل آباد،بھاولپور، گوجرانوالہ، جھنگ، پھول نگر(قصور)، کوئٹہ اور حیدرآباد میں بیس بال اکیڈمیز کھولی جائیں گی اور بعد ازاں اس عمل کے دائرہ کار میں توسیع کی جائیگی،گراس روٹ سے کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کریں گے تاکہ سندھ اور خصوصا حیدرآباد ڈویژن سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہوں اور ٹیلینٹ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر روشناس ہوسکیں"۔

ان خیالات ڈویژنل تلوار بازی ایسوسی ایشن حیدرآباد و نیشنل ایجوکیشن کونسل آف پاکستان کے سندھ کے چیئرمین اور آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمینٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کےصدر الحاج اشرف بن محمد نے ملاقات کے لیئے آئے ہوئے وفدسے گفتگو میں کیا۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ہوئے ساؤتھ ایشین گیمز کھٹمنڈو نیپال میں سندھ کے فینسر علی سعیدالدین کی جانب سے پاکستان کے لیئے انفرادی و ٹیم ایونٹ برانز میڈلز کا حصول حوصلہ افزاء ہے۔

اسپورٹس فارلائف کے زیر اہتمام سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے آن لائن بیڈ منٹن کوچنگ کورس کا افتتاح سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق نے کیا ۔ پہلے آن لائن بیڈمنٹن کوچنگ کورس میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 650سے زائد کھلاڑی اور کوچز حصہ لے رہے ہیں۔

بلز باسکٹ بال کلب کے وفد نے غلام محمد خان
کی قیادت میں ڈی ایم سی وسطی کے
چیئرمین ریحان ہاشمی سے ملاقات کی
اس موقع پر لیا گیا گروپ

سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے اسپورٹس فار لائف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اسپورٹس فار لائف کی آن لائن سیشنز کی بدولت لاک ڈائون میں بھی کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگااور نوجوانوں کو فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے میں مددملے گی،انجینئر محفوظ الحق نےکہا کہ آن لائن کورسز اور سیشنز میں کھلاڑیوں کا جو ش و جذبہ اور دلچسپی ایک خوش آئند امر ہے جس کی بدو لت نہ صرف بیڈ منٹن کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کا بھی اضافہ ہوگا ، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے تحت پاکستان کا پہلا کورونابین الصوبائی کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ فائنل رائونڈ میں داخل ،کلب،ڈسٹرکٹ ،صوبائی اور بین الصوبائی سطح کے مقابلوں میں سندھ کی40کلبوں کے300کاتا کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

حیدر آباد تلوار بازی ایسوسی
ایشن کے اجلاس میں اشرف
بن محمد، پرویز شیخ
کے ساتھ گروپ

سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سینسی عبدالحمید نے کہاکہ کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور جسمانی و ذہنی طور پر فٹ رکھنے کے لئے پاکستان کراٹے فیڈریشن نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کاتا کے آن لائن مقابلوں کا انعقاد کیا ہے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ڈی ایم سی سینٹرل النور سوسائٹی میں قائم باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا کام رواں ہفتے شروع کردے گی اور اس کورٹ پر آل کراچی اور صوبائی سطح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں کراچی بلز باسکٹ بال کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں کلب کے سیکریٹری شہزاد قاضی ،اسپورٹس آرگنائزر اسد عباد علی ،اور قومی باسکٹ بال کھلاڑی غلام رسول شامل تھے وفد کی جانب سے باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاکہ جلد کورٹ پر باسکٹ بال کھیل کی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔