روس: کوروناوائرس لاک ڈاؤن میں نرمی، رونقیں بحال

August 03, 2020

کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کے بعد روس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ روس کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے لگیں ہیں۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا جس کے بعد ہاف میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں تیرہ ہزار افراد نے شرکت کی۔

ماہر ایتھلٹس اور شہریوں نے پانچ کلو میٹر طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی اور خوب دوڑ لگائی جبکہ اس دوران شرکاء احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک لگائے ہوئے تھے اور ہاتھ ملانے سے گریز کر تے رہے۔