ڈاکٹرز نے بڑی عید پر خوش ذائقہ ڈشیں کھانے والوں کو خبردار کردیا

August 03, 2020

ڈاکٹرز نے بڑی عید پر خوش ذائقہ ڈشیں کھانے والوں کو خبردار کیا ہے اور احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بسیار خوری آپ کو تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرنا اور اچھی طرح پکانا بھی نہایت ضروری ہے۔