وزیراعلیٰ کے پی کا جان شیر خان کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

August 03, 2020

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وہ جان شیر خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی محکمہ کھیل کو جان شیر خان کےعلاج کے اخراجات کی ادائیگی کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ جان شیر خان اسلام آباد میں زیر علاج ہیں، جبکہ سابق عالمی چیمپئن نے گزشتہ دنوں دو اسپائن سرجریز کرائی تھیں۔

محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے۔