مقبوضہ کشمیر: 5 اگست کو پیرس میں ریلی نکالی جائے گی

August 03, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور مسلسل ایک سال سے لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں پوری ریاست ایک جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

اس کے خلاف پوری دنیا خصوصی طور پر یورپی ممالک میں ایک سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گاردوایسٹ سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو تاریخی مقام پیلس دو ریپیلک تک جائے گی۔

ریلی کے شرکا اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور فرانسیسی میڈیا اور عوام کو مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری لاک ڈاؤن اور اس دوران بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کرنے کےلئے پوسٹرز اور تصاویر آویزاں کریں گے۔

اس سلسلہ میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی، جموں کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری، صدر مرزا آصف جرال، راجہ اشفاق احمد (ن) لیگ کشمیر ونگ کے سیاسی و سماجی نوجوان رہنما عمیر بیگ، چوہدری تنویر احمد سمیت پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف فرانس ،ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور دیگر سرگرم عمل ہیں۔