امارات میں آئی پی ایل 19 ستمبر سے 10نومبر تک کھیلا جائیگا

August 04, 2020

نئی دہلی (جنگ نیوز) عرب امارات میں انڈین پریمیر لیگ کے 13ویں ایڈیشن کی کا شیڈول طے کرلیا گیا۔ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہوگا۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے مطابق اس مرتبہ ہر ٹیم میں 24 کھلاڑی ہوں گے۔دریں اثنا میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں محدود تعداد میں شائقین کو آنے کی اجازت ہو گی۔امارات کے کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری مبشر عثمانی کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ مقامی شائقین اس بڑے ایونٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اس لیے اسٹیڈیم میں مناسب فاصلے کے ساتھ شائقین کو بیٹھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ امید ہے کہ حکومت سے اس کی اجازت مل جائے گی۔