امریکا ہمارے سائنسدانوں کو گرفتار، طلبا کو ہراساں کرنے سے باز رہے، چین

August 04, 2020

بیجنگ (جنگ نیوز) چین نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی سائنس دانوں، محققین اور طلبا کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کيا گیا ہے کہ امریکا میں چینی طلبا اور محققين کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہيں مسلسل ہراساں کيا جا رہا ہے جب کہ 3 محققین کو غیر قانونی طور پر حراست میں بھی رکھا گیا ہے۔