دوا ساز کمپنی صنوفی کو بچوں میں پیدائشی نقص پر غیر ارادی قتل کے مقدمہ کا سامنا

August 04, 2020

پیرس (اے ایف پی) فرانس میں پراسیکیوٹرز نے معروف دوا ساز کمپنی صنوفی کو غیر ارادی قتل کے مقدمے میں شامل کرلیا، اس مقدمے کا تعلق بچوں میں پیدائشی نقص سے ہے جس کی وجہ مرگی کی ایک دوا بتائی جارہی ہے۔ یہ دوا والپوریٹ نامی ڈرگ کی ہے جو مارکیٹ میں ڈیپاکائن اور دیگر ناموں سے موجود ہے، تحقیق کے مطابق یہ دو 15 سے 30 ہزار بچوں میں پیدائشی نقص کا باعث بنی کیوں کہ ان بچوں کی ماوں نے دوران حمل یہ دوا لی تھی۔