پی پی صوبائی حکومت کے طول کیلئے سندھ کی تقسیم نامنظور کا نعرہ لگاتی ہے،مصطفیٰ کمال

August 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی صوبائی حکومت کو طول دینے کیلئے سندھ کی تقسیم نامنظور کا نعرہ لگاتی ہے جبکہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو چھ ٹکڑوں میں تقسیم کردیا ہے جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے اسی طرح سندھ کے دارالخلافہ کراچی کی تقسیم بھی نا منظور ہے۔ چونکہ پیپلز پارٹی کو کراچی سے ووٹ نہیں ملتا لہذا کراچی کے قبضے کیلئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے تعصب کا چشمہ لگا کر انتظامی بنیادوں پر کراچی کو چھ ڈسٹرکٹ میں تقسیم کردیا ہے۔