قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی غیر ضروری امور کو زیر غور نہیں لائے گی

August 04, 2020

اسلام آباد ( طارق بٹ ) استحقاق کے نام پر معمولی نوعیت کے امور پارلیمانی کمیٹی کے زیر غور نہیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں استحقاق کے نام پر اٹھائے جا نے والے معاملات جس سے محض قیمتی وقت ذائع ہو تا ہو ، جو تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اٹھائے ، ان کی فہرست ایجنڈے میں دی گئی ہے جو 7 اگست کو قواعد و ضوابط کے طریقہ کار اور استحقاق سے متعلاق مجلس قائمہ کے اجلاس میں زیر غور آئیں گے ۔لیہ سے تحریک انصاقف کے رکن عبدالمجید نیازی نے ڈی ایس پی لیاقت علی تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی کہ انہوں نے عوامی مسائل حل نہیں کئے اور انہیں کوئی جواب نہیں دیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے تھانہ کرور لال واسن لیہ کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد رمضان کے خلاف بھی عوامی مسائل حل نہ کئے جا نے کی شکایت کی ۔کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نے گزشتہ سال دشمبر میں شکایت کی تھی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر اور کے الیکٹرک کے ریجنل ہیڈ ہمایوں صغیر ان کی ٹیلی فون نہیں سنتے ۔