نیب میں مقدمات کیلئے تجربہ کار ٹیم مقرر کی جاتی ہے، چیئرمین نیب

August 04, 2020

نیب میں مقدمات کیلئے تجربہ کار ٹیم مقرر کی جاتی ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میں مقدمات کیلئے تجربہ کار ٹیم مقرر کی جاتی ہے،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،نیب میں مقدمات کیلئے تجربہ کار ٹیم مقرر کی جاتی ہے،گزشتہ روزچیئر نیب کی زیر صدارت اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی با لخصوص ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی 30جولائی کی رپورٹ پر غور کیا گیا،جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی کارکردگی گزشتہ 34ماہ کے دوران پہلے سے زیادہ بہترین رہی ہے۔نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 466ارب روپے کی ریکوری کی ہے ، پاکستان کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں مسلسل بہتری آ رہی ہے،نیب کی کارکردگی کے اشاریے دیگر ممالک کے اداروں سے بہت بہتر ہیں۔