ترک صدرکا پاکستانی ہم منصب کوفون‘عیدالاضحی کی مبارکباددی

August 04, 2020

اسلام آباد(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہفتہ کی شب ٹیلی فون پربات چیت کی اور عیدالاضحی کے مبارک موقع پرانہیں مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ترک صدر ایردوان کو عید کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔