گن پوائنٹ پر لوٹنے کے 14 واقعات، چوری کی بھی 15 وارداتیں

August 04, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں، 7موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہو گئے۔ اسلام آباد میں 3ڈاکے پڑے۔ تھانہ روات، تھانہ مری نے کار چوری، تھانہ صدر بیرونی نے پرس چھیننے، تھانہ نیو ٹائون نے پرس اور موبائل، تھانہ سٹی نے موبائل چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے سوا لاکھ، زیورات چوری، گھر سے زیورات، لیپ ٹاپ، ٹی وی، فریج، تھانہ نیو ٹائون نے 47ہزار چوری، تھانہ کہوٹہ نے 3لاکھ چھیننے، صدر بیرونی نے طلائی زیورات، موبائل، ایک ہزار چھیننے، تھانہ کہوٹہ نے50ہزار موبائل چھیننے، تھانہ سٹی نے موبائل، 5ہزار لوٹنے، وارث خان نے موٹرسائیکل پارٹس اور دیگر سامان، ایک لاکھ نقد، 2انگوٹھیاں چوری، تھانہ نصیر آباد نے موبائل چھیننے، تھانہ واہ کینٹ نے 3ہزار چھیننے، جبکہ تھانہ کوہسار نے موبائل فون، تھانہ بھارہ کہو نے موبائل چھیننے، تھانہ سہالہ نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ لوٹنے، لوہی بھیر پولیس نے اڑھائی کروڑ چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لئے۔