39 سماج دشمن گرفتا ر، اسلحہ و منشیات برآمد

August 04, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 39 سماج دشمن دھر لیے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15ملزموں کوگرفتار کرکے1930گرام چرس،51لٹر شراب، 10بوتل شراب اور 2کپی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ دریں اثناء وفا قی پویس نے آئل ٹینکرز سے تیل چوری کرنے والے گر وہ کے اہم رکن سمیت دیگر جرائم میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کر لیے۔