آر ڈبلیو ایم سی ورکرز کی محنت سے بہتر صفائی ممکن ہوئی ، ڈپٹی کمشنر

August 04, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے ایک ہزار سینیٹری ورکرز میں پانچ ہزار کلو گرام گوشت تقسیم کیا گیا۔شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال زیر اہتمام عید کے تیسرے روز گوشت دینے کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)انوار الحق، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ،پراجیکٹ ڈائرایکٹر البائراک فاتح اوناٹ مہمان خصوصی تھے-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی ورکرز کی محنت سے بہتر صفائی ممکن ہوئی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کرکے جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔