نوجوان قتل، حادثے میں معمر شخص جان سے گیا، نومولود کی نعش برآمد

August 04, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔پولیس کو مختیار محمود نے بتایا کہ مسکین آباد میں نامعلوم شخص نے توں تکرار پر میرے بیٹے وقاص علی کوفائر کر کے مار ڈالا۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک ضعیف العمرشخص جاں بحق ہوگیا۔سب انسپکٹرگل تاج نے بتایاکہ چیئرنگ کراس کے قریب 70سالہ محمدتاج سڑک کراس کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکرلگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناء تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے ایک نو مولود بجے کی لاش برآمد ہوئی۔ دوران پٹرولنگ حسنین نے پولیس کو بتایا کہ بھنڈر سٹاپ کے قریب نومولود بچے کی لاش پڑی ہے ، مقدمہ درج کر لیاگیا۔