ا سلام آباد سے چڑیا گھر کا خاتمہ منظور نہیں‘اجمل بلوچ

August 04, 2020

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہےکہ ا سلام آباد سے چڑیا گھر جیسی تفریح گاہ کا خاتمہ منظور نہیںجانور مارے جا رہے ہیں، مقصد سمجھ سے بالاتر ہے۔اجمل بلوچ، خالد محمود چوہدری نے کہا لگتا ہے چڑیا گھر کی زمین کسی کو پسند آگئی ہے جو مرحلہ وار خالی کروائی جارہی ہے اس سے قبل وزارت ماحولیاتی تبدیلی، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے درمیان اس کی ملکیت کا جھگڑا بنا رہا اور محکموں کی کھینچا تانی سے جانور مرنا شروع ہو گئے جان بوجھکر شیروں کو مار دیا گیا یا غفلت کا ارتکاب کیا گیا انہوں نے چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد سے چڑیا گھر ختم کرنے کی تحقیقات کروائیں۔