پاک مصر سائمن سکیورٹی تعاون اور تجربات سے استفادہ کرینگے

August 04, 2020

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق دہروگ نے کامسیٹس ہیڈکوارٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سائمن سکیورٹی کے شعبے میں تعاون اور جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں اور انفیکشن کے تدارک کے حوالے سے دوطرفہ تحقیق و تجربات سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ گزشتہ روز مصر کے سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں کامسیٹس سیکرٹریٹ کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کی۔ ڈاکٹر زیدی نے مصری سفارت خانے کی نئی انتظامیہ کو مصر کے دارالحکومت میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر مصر میں ٹیکنالوجی سے متعلق فعال پالیسی کی تشکیل کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کی۔ مصر کے سفیر نے سائبر سکیورٹی، ایس ٹی آئی اور تعلیم کے میدان میں پاکستان اور مصر کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا۔