پٹھان خان گینگ گرفتار ،موٹر سائیکل،موبائل ،نقدی اور اسلحہ برآمد

August 04, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ڈکیتی ، چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث پٹھان خان گینگ کوگرفتار کرکےچوری شدہ موٹر سائیکلیں ،موبائل فونز،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی راول نے بتایا کہ ایس ایچ او نیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی پٹھان خان گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتارکئے گئے ملزموں میں صفدر خان، پٹھان خان،احد احمد، داؤد ستی اور ولی شیر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم، 4 موٹر سائیکلیں ، موبائل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمدکر لیا گیا،ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان نیو ٹاون اور گردونواح میں وارداتیں کرتے تھے،سی پی او محمدا حسن یونس نے ایس پی راول ،ایس ایچ او نیوٹائون اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کارروں کو بھی گرفتار کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔