جاوید انصاری کی جانب سے مستحقین میں گوشت تقسیم

August 04, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ جاوید اختر انصاری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مستحقین میں قربانی کے جانوروں کا گوشت تقسیم کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے اللہ تعالی کی رضا کے لئے سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانور ذبح کئے ہیں،ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری قربانی کو قبول کرےاور ہمارے وطن کو خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔