عید کے دنوں میں بھی ڈکیتی،چوری کی وارداتیں رک نہ سکیں

August 04, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) عید کے دنوں میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے بہادر پور محمد حماد کی بیکری سے تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی30ہزار چھین کر فرار ہوگئے ، توکل ٹاون محمد اکرم سے تین نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر نقدی20ہزار لےگئے ، بستی ریتڑ والہ ساجد حسین سے تین ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی چھے ہزار سمیت موبائل چھین کر لےگئے ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے زکریاٹاون سجادحسین کےکریانہ سٹور پر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی1لاکھ30ہزار لےگئے ، بوسن روڑ جواد بشیر سے تین افراد اسلحہ کے زور پر نقدی20ہزار چھین کرلےگئے ، تھانہ کینٹ کے علاقے عسکری فیز ون مظفر اکرام کےگھر سے نقدی1لاکھ25ہزارسمیت 6تولہ طلائی زیورات ،نامعلوم ملزمان لوٹ کر لے گئے جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے حیدر پورہ بابر ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے وھدت کالونی نصیر احمد ، واٹر ورکس روڑ سے خلیل ، تھانہ گلگشت کے علاقے شاداب کالونی نوید مشتاق ، امیر آباد عبدالغفار ، تھانہ کوتوالی کے علاقے ٹبی شیر خاں محمد زبیر جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے چوک لوہاری گیٹ سے محمد رضوان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔