امسال ڈبلیو ایس ایس پی کی شاندارکارکردگی رہی،زاہد مہمند

August 04, 2020

اپشاور ( نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری زاہد مہمند اور علاقہ گنج محلہ کوٹلہ رشید خان محلہ کشمیری، ملک پورہ ، باقر شاہ وغیرہ نے یونین کونسل 19میں عیدالاضحیٰ کے دوران ڈبلیو ایس ایس پی عملہ اور یو سی 19ایم آئی عابد سہیل کی شاندار کارکردگی کی بدولت علاقہ میں صفائی کی صورتحال پر ڈبلیو ایس ایس پی عملہ اور یو سی 19ایم آئی عابد سہیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امسال ڈبلیو ایس ایس پی کے عملے نے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے علاقے میں صفائی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف علاقے کو صاف رکھا بلکہ کورونا وبا کے پیش نظر عوام کی حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر استعمال کئے ۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری زاہد مہمند نے کہا کہ عملہ نے انتہائی خلوص اور نیک نیتی سے اپنا ڈیوٹی فرض عین سمجھ کر ادا کی جس پر علاقے کے عوام ڈبلیو ایس ایس پی عملے اور ایم آئی عابد سہیل کی بے حد مشکور ہیں ۔