عید تعطیلات‘ ایل آر ایچ میں 3500مریضوں کو خدمات کی فراہمی

August 04, 2020

اپشاور (خصوصی نامہ نگار) عید کے دنوں کے دوران لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً 3500مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں حادثات کے 147،گولی لگنے کے 25، چاقو لگنے کے 24، مویشیوں کے ٹکر کے 12،جھلسنے کے 9زخمی شامل تھے جبکہ 6لاشوں کو بھی ہسپتال لایا گیا۔ گائنی ایمرجنسی میں 201مریض داخل کئے گئے جبکہ 130بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ہسپتال انتظامیہ کیمطابق عید کی چھٹیوں کے دوران تمام ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق کھلی رہیں، ایمبولینس سروس کیساتھ ساتھ انتظامی دفاتر بھی 24کھلے رہے، کورونا کمپلیکس میں داخل مریضوں کو بھی بلا تعطل علاج فراہم کیا گیا۔ادھر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کیمطابق عید تعطیلات کے دوران 2477مریضوںکو خدمات فراہم کی گئیں جن میں 186جنرل مریض،51مریض شامل تھے82 مریضوں کا آپریشن کیا گیا، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے 709اور پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ سے سینکڑوں مریض مسفید ہوئے 237مریضوں کو داخل کیا گیا ، روڈ حادثات کے 12 کیس رپورٹ ہوئے119 بچے پیدا ہوئے بسیار خوری کے 30مریض بھی ہسپتال لائے گئے۔ ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے 34مریضوں کا بھی علاج جاری رہا۔