عیدالاضحی‘ عملہ صفائی نے جانوروں کی آلائشیں کو ٹھکانے لگادیا

August 04, 2020

اپشاور(نیوزرپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور کے گنجان آبادعلاقے نوتھیہ جدیدوقدیم میں عیدالاضحی کے موقع پرڈبلیوایس ایس پی نے صفائی کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے اورعملہ صفائی نے دن رات کام کرکے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اورفضلوں کوبروقت ٹھکانے لگادیاعمائدین علاقہ کے مطابق ڈبلیو ایس ایس پی کے میونسپل انسپکٹر پرویزخان کی قیادت میں عملہ صفائی نے عیدالاضحی کے موقع پراپنی خوشیاں قربان کرکے انتہائی جانفشانی کامظاہرہ کیا اور نوتھیہ جدیدوقدیم کی تمام گلیوں سے آلائشوں کوبروقت اٹھاکرصفائی کے نئے ریکارڈ قائم کئے عمائدین علاقہ نے بتایا کہ پشاور میں عیدالاضحی جیسے مقدس تہوار اور عام و خاص کی چھٹیوں کے باوجود صوبائی حکومت کی ہدایات پر ٹا ئون اور ڈبلیو ایس ایس پی نے دن رات ایک کرکے صفائی کا جو بہترین سلسلہ شروع کیا ہے اس پر پشاور کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، عوام نے عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔