چمکنی ٗتاجر نے رہزنی کی کوشش ناکا م ‘رہزن پکڑاگیا

August 04, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود رنگ روڈ پر تاجر نے رہزنی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے رہزن کو پکڑ لیا ۔جہانزیب ولد اول خان سکنہ ہزار خوانی نے پولیس کو بتایا کہ رنگ روڈ پرواقع منڈی میں1لاکھ 16ہزار روپے پر بیل فروخت کیا اور رقم لیکر گھرجارہاتھا کہ راستے میں مسلح رہزنوں نے روکا اوراس سے رقم چھیننے کی کوشش کی تاہم اس نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک رہزن کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہو گئے پولیس نے ملزم عطاء اللہ ولد نعیم خان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔