قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور بیچنے والوں کی تعداد کم

August 04, 2020

اپشاور (وقائع نگار )عیدالاضحی پر قربانی کی کھالوں کو کورونا وائرس کی بنیاد پر بیو پاریوں نے قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال مزید کم کر دی جس کے باعث قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور بیچنے والوں کی تعداد انتہائی کم رہی اور کھالیں گلیوں اور سڑکوں پر رلتی رہی گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال گائے کی کھال زیادہ سے زیادہ 200روپے ، بکرے اور دنبے کی کھالیں زیادہ سے زیادہ 50روپے جبکہ بھینس کی کھالیں زیاددہ سے زیادہ 300روپے تک میں فروخت ہوئی بیوپاریوں کے مطابق رواں سال کوروناوائرس کی وجہ سے کھالیں مختلف ممالک کو برآمد نہیں کی جا سکتی اس لئے کھالوں کی قیمتیں گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہو ئی ہے امسال شہر میں کھالوں کے کاروبار کرنے والے تاجروں کی تعداد میں بھی کمی آ ئی ہے۔