مہوش حیات کو قربان کیے گئے اپنے بکرے یاد آنے لگے

August 04, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو عید الاضحیٰ کے موقع پر قربان کئے گئے اپنے بکرے یاد آنے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بکروں کی تصویر شیئر کی جس میں مہوش خود بھی عقب میں ہنستی مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے اس چھوٹے سے فارم کو بہت مِس کررہی ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا جن میں ’عید 2020‘، ’عید مبارک‘ اور ’پوزر کلب‘ شامل ہیں۔اس سے قبل یاسر حسین بھی اپنے بکرے کو مِس کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ’یہ بہت پیارا اور خوش مزاج بکرا تھا، میرے پاس ایک دن رہا، ایک دن میں اس نے ہمارے گھر کے سامنے والے چوکیدار سے بہت دوستی کرلی تھی۔