کووڈ 19، سوئس کمپنی کی دوا ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ناکام

August 04, 2020

مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو دی جانے والی دوا Actemra ایکٹیمرا ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ناکام ہوگئی۔

سوئس فارماسوٹیکل کمپنی کے مطابق ان کی تیار کردہ دوا ایکٹیمرا کووڈ 19 کے مریضوں میں بہتر طبی حالت کے بنیادی نکتے پر پورا نہیں اترتی یا کووڈ19 کے مریضوں کی اموات میں کمی کے اہم ثانوی نکتے کو پورا نہیں کرسکی ہے۔

سوئس فارماسوٹیکل کمپنی نے مزید کسی پیش رفت تک ایکٹیمرا کا کلینکل ٹرائل جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔