امریکا: پُل کے ایک حصے کو دھماکا خیز مواد سے ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا

August 04, 2020


بلند و بالا عمارتوں اور پُلوں کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں اُنہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی منظر امریکی ریاست ایریزونا میں دیکھا گیا جہاں ٹرین حادثے اور آگ لگنے کے واقعے کے بعد پُل کے ایک حصے کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل پُل پر ٹرین حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد پُل پر آگ لگ گئی تھی اسی وجہ سے پُل کو شدید نقصان پہنچا اور انتظامیہ کی جانب سے پُل کو مرحلہ وار گرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پُل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائیگا۔