ٹی20 ورلڈکپ کی جگہ غیرملکی ٹیموں کو پاکستان بلانے کا منصوبہ ترک

August 05, 2020

کراچی (عبدالما جد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اکتوبر میں زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی سیریز کھیلے گا۔ جبکہ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم گرائونڈ پر دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹر نیشنل کی سیریز کھیلنا ہے۔کھلاڑی بایو سیکیور ماحول میں رہیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جگہ غیر ملکی ٹیموں کو اب پاکستان بلانے کا منصوبہ ترک کردیا گیا ہے ۔کیونکہ بایو سیکیو ر ماحول بنا نا مہنگا سودا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم گذشتہ ایک ماہ سے انگلینڈ میں بایو سیکیور ماحول میں ہے۔ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز، پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز سے تین سو ملین پائونڈ آمدنی متوقع ہے اس لئے بایو سیکیور ماحول کیلئے اس نے کئی ملین پائونڈ خرچ کئے ہیں۔