عیدتعطیلات کے دوران بھی غیرقانونی تعمیرات نہ رک سکیں

August 05, 2020

اسلام آباد( نیو زرپورٹر )وفاقی دارالحکومت میں عید تعطیلات کے دوران غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات جاری رہیں۔عیدکی چھٹیوں سے پہلے ہی مافیا نے تعمیراتی میٹریل مختلف طریقوں سے پہنچادئیے تھے ۔واضح رہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ نے انفورسمنٹ افسران کو 30 جولائی کو ہدایت کی تھی کہ عیدچھٹیوں کے دوران انسداد تجاوزات کے لئے موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ،خصوصی ٹیمیں شفٹوں میں کام کریں اور اپنے اپنے علاقوں کو مانیٹرکرکے تعمیرات و تجاوزات کو ختم کیاجائے۔ مختلف سیکٹرز کی گرین بیلٹس میں کئی مقامات پر سیمنٹ ، ریت ، بجری اور اینٹوں کے ٹھیے قائم ہیں جو سی ڈی اے اراضی پر قائم ہیں اور غیر قانونی تعمیرات کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ۔