کینٹ، عید پر صفائی کےبہترین انتظامات پر عملہ میں انعامات تقسیم

August 05, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) عیدالاضحٰی کے موقع پر راولپنڈی کینٹ ایریاز میں صفائی کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ورکرز میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، راولپنڈی کینٹ بورڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی تھے جنہوں نے کارکنوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اعجاز قمر کیانی اور ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق ملک نے صفائی بہتر رکھنے پر عملہ کے جذبہ اور کام کی تعریف کی اور کہا کہ گنجان آ باد ی والے کینٹ سے چا ر ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھاکر ٹر نچنگ گراؤنڈ چکری روڈ میں دفن کرکے اوپر مٹی کی تہہ لگا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کینٹ میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے ماسٹر پلا ن کے تحت جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا منظم انتظام کیا گیاتھا۔ بر یگیڈ ئیر اعجا ز قمر کیا نی نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول اور آلودگی کے خاتمہ سے ہی راولپنڈی کینٹ کے رہا ئشیو ں کو بہتر ما حول میسر کیا جا سکتا ہے۔