تنظیم تاجران کینٹ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالنے کا اعلان

August 05, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ انجمن شہریان راولپنڈی اور پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین زاہد بختاوری نے آج یوم کشمیر استحصال کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ انہو ں نے کہاکہ ریلی میں بڑی تعداد میں تاجر تنظیموں کے عہدیدار اورکارکن شریک ہونگے اور کشمیر کاز پرحکومت کی آواز بنیں گے۔انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری کرفیو اورمحاصرہ پر عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے عوام تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان سے اپیل کی شام ساڑھے پانچ بجے کینٹ سے شروع ہونیوالی ریلی جی پی او چوک تک جائیگی میں شریک ہو کر کشمیری ماوں بہنوں بوڑھوں بچوں اور شہداء سے اظہار یکجہتی کریں۔ پاکستان لورز فورم کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر)مقصو د احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اپنے کارکنوں کے ہمراہ ریلی میں شرکت کرینگے۔راولپنڈی آپٹیکل ایسوسی ایشن کے صدر خالد مسعود اور جنرل سیکرٹری نجم الحسن نے بھی اپنے ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی میں شرکت کریں۔