سیاحتی مقامات جلد کھولنے کا اعلان کرینگے،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب

August 05, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) صوبائی وزیر ہائوسنگ و اربن پلاننگ میاں محمود الرشید اور وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر آصف محمود نے پی آئی اے پارک مری میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ آصف محمود نے کہا کہ جلد پنجاب میں سیاحتی مقامات کو کھولنے کا اعلان کریں گے ۔تمام سیاحتی مقامات کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئےکھولے جائیں گے،شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شفقت رضا ، اسسٹنٹ کمشنر مری ،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے مری میں پی ایچ اے کیطرف سے کئے جانے والے ہارٹیکلچر کے کام کو سراہا اور کہا کہ اس سے مری میں مزید خوبصورتی آئے گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا ۔میاں محمود الرشید اور آصف محمود نے بانسرہ گلی کے پارک اور اس کے مضافات میں تفریحی مقامات کا جائزہ لیا ۔