حکومت کشمیر پرواضع پالیسی بنائے،لاہور ہائیکورٹ بار

August 05, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی) صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ ،نائب صدر بیرسٹر چوہدری سعید حسین ناگرہ ،سیکرٹری بیرسٹر ہارون دوگل اور ذیشان غنی سلہریا فنانس سیکرٹری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو آج ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ تمام انسانی حقوق کے علمبردار اور اقوام متحدہ خاموش ہیں ہم اس بے حسی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر ایشوز پر واضع پالیسی بنائے اور ٹھوس اقدامات کرے ۔انھوں نے کہا کہ آج یوم استحصال کے موقع پر پاک کشمیر افیئرز کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 11:30بجے دن جی پی او چوک تک پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین اکرم خاکسار ، چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی ، دیگر ممبران غلام سرور نہنگ ، رانا محمد سعید اختر ، سعید بھٹہ ، واصف علی چودھری ، عبدالصمد خان بسریا ، چودھری بابر وحید ، سید علی ریاض کرمانی ، سید انتظار مہدی ، عاصم چیمہ ، منور اقبال گوندل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے انصاف کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا کہ ظالم مودی حکومت سے نہتے کشمیریوں کو آزاد کرایا جائے ۔