پی ایچ اے کا9اگست کوشجرکاری کادن منانے کافیصلہ

August 05, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے ہیڈکواٹرز میں تمام ہارٹیکلچر اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز میں اجلاس ہوا ،چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے 9 اگست کو مون سون مہم شجرکاری کا د ن منائے گا جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مون سون شجرکاری مہم کا پودا لگا کر افتتاح کریں گے اور شہر بھر میں ٹائیگر فورس کے تعاون سے 50 ہزار پودے لگائے گا۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان نے کہا کہ مون سون شجرکاری کا دن منانے کا مقصد شہریوں میں پودوں اور درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔مون سون شجرکاری میں لگائے جانے والے نئے پھول، پودے اور درخت شہر کے حسن میں مزید اضافہ کریں گے ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے کہا کہ درختوں اور پودوں کی شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔