حکومت 15اگست کوسکول کھولنے کااعلان کرے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولفیڈریشن

August 05, 2020

لاہور(خبر نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکول فنڈریشن کے مرکزی صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے حکومت 15اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کردے نہیں تو خود ہی سکول کھول لینگے ۔ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ۔ اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاشف مرزا اور دیگر عہدیداروں نے پندرہ اگست سے ملک بھر میں نجی سکول کھولنے کا اعلان کیا۔ کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک میں سکول کھول گئے۔ ہمارے مدارس میں بھی تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا ۔ دنیا بھر میں کورونا سے بچوں کے متاثر ہونے کے بہت کم کیسز ہیں ۔ سکول بند ہونے سے ساڑھے سات کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ دس لاکھ اساتذہ بے روزگار ہیں ۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور سکول مالکان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ۔۔حکومت سکول کھولنے کے لیے مذکرات کرے نہیں تو خود ہی سکول کھول لینگے ۔ کاشف مرزا نے تجویز دی کے پہلے مرحلے میں ان علاقوں میں سکول کھولے جائیں جہاں کورونا کنٹرول میں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں جماعت کو لگانے کی اجازت دی جائے ۔